25.9 C
Karachi
Saturday, December 2, 2023

نیب نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیں

ضرور جانیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متعلق مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سابق وزیر اعظم، جو گزشتہ اپریل میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، نے ملک میں اپنے خلاف درج تمام معاملوں کی تفصیلات مانگنے کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیب راولپنڈی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک توشہ خانہ سے تحفے رکھنے اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے جبکہ دوسری تحقیقات مبینہ مالی فوائد اور حکام سے ریکارڈ چھپانے کے لئے کی جارہی ہیں۔

.

پسندیدہ مضامین

پاکستاننیب نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ...