معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ذرائع آمدن سے متعلق سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا اور ٹال مٹول کرتی نظر آئیں اور جواب گول کرگئیں۔
حال ہی میں میزبان نادر علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں میزبان حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں پوچھتے نظر آرہے ہیں۔
میزبان کے سوال کا واضح جواب دینے کے بجائے حریم شاہ نے گول انداز میں جواب دیا۔
حریم نے جواب دیا کہ میرے پاس آمدن کے بہت سے ذرائع ہیں، اپنی آمدن کو معجزہ سمجھتے ہیں، میرے پاس ہر جگہ سے پیسے آ رہے ہیں، مجھے اتنی رقم ملی ہے کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے بہت سے نوٹسز موصول ہوئے ہیں۔
مشہور ٹک ٹاکر نے کہا کہ ‘میں بہت کچھ کرتی ہوں، اسی لیے میرے پاس کئی جگہوں سے پیسے ہیں’۔
ڈیو لیکس
حریم نے مسکراتے ہوئے میزبان سے کہا کہ ‘میں بہت سی ایسی چیزیں کرتی ہوں جو آپ نہیں کر سکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیکس سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن اگر آپ چاہیں تو میرے پاس لیک کرنے کے لیے بہت کچھ تھا۔ ‘مجھے اپنی مرضی سے یہ سب کچھ مل جاتا، میں نے عوام کو دکھانے کے لیے ویڈیوز لیک کیں، پیسے حاصل کرنا میرا مقصد یا ارادہ بالکل نہیں تھا’۔
بعد ازاں میزبان کے اصرار پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ‘میں جہاں بھی جاتی ہوں میرا سفر، ہوٹلنگ، سفر سب مفت ہوتا ہے، مجھے بہت سارے تحفے بھی ملتے ہیں، اگر میں شوز کے لیے بیرون ملک بھی جاتی ہوں تو ادائیگی بہت زیادہ ہوتی ہے’۔ ہاں، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسے دیے، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس کے ساتھ معاہدہ تھا، 5 سے 7 لاکھ ماہانہ ادا کرتے تھے، اور اب بھی لکی کے ساتھ معاہدہ ہے، جو بہت اچھا ہے۔