25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

مصطفی کمال کا بیان شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، میئر کراچی

ضرور جانیے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم میں قبول نہ کیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں، ان کا بیان شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال کا بیان شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے، ان کا ماضی شہر میں لاقانونیت اور امن و امان کو تباہ کرنے کے حوالے سے داغدار ہے۔ مصطفیٰ کمال کو کیو ایم میں قبولیت نہ ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سب کو یاد ہے کہ یہاں کے شہریوں کی زندگیوں سے کون کھیلتا تھا، ایم کیو ایم کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، سب جانتے ہیں کہ سیاست میں کون دہشت گردی کرنا چاہتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور اگر کسی کو قتل کیا گیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد چھینہ جھپٹی سیاست کا اعلان مصطفیٰ کمال کی زینت نہیں بنتا، 2018 میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کی جماعت سے ایک ہی شخص نے منتخب کیے تھے، زیرو پلس زیرو ہی رہتا ہے، اگر کچھ بھی کرنا چاہیے تو مصطفی کمال اسکینڈل نہ پھیلائیں، شہر ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم کی قیادت مصطفی ٰ کمال کے شرمناک بیان کا نوٹس لے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانمصطفی کمال کا بیان شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے،...