پاکستانی کرکٹر محمد رضوان جو اس وقت ہارورڈ بزنس اسکول میں زیر تعلیم ہیں، نے امریکہ کے شہر بوسٹن کی معروف یونیورسٹی میں اپنے استاد کو قرآن پاک کی ایک کاپی تحفے میں دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کی ایک تصویر ٹوئٹر پر سامنے آئی جس میں وہ اپنے استاد کو مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ پیش کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس عمل کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا اور سراہا گیا۔
‘اسلام کی ترویج’
”کتنا عظیم سفیر ہے!”
‘رضوان وہی کر رہا ہے جس میں وہ سب سے بہتر ہے’
‘رضوان اسلام پھیلانے میں مہارت رکھتے ہیں’
واضح رہے کہ رضوان ایک مسلمان ہیں اور مذہبی تبلیغ میں بہت سرگرم ہیں کیونکہ وہ اپنے ساتھی کرکٹرز اور سینئرز کو بھی اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی قرآن پاک کی ایک کاپی تحفے میں دی تھی۔
بابر اور رضوان اس اسکول میں شامل ہونے والے پہلے دو کرکٹرز بن گئے۔ وہ 31 مئی سے 3 جون تک اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ جوڑی ١٣ جون تک پروگرام کے بعد امریکہ میں مختلف برادریوں کے ساتھ بھی مشغول ہوگی۔
عالمی اسٹیج
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم ہارورڈ میں بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ فیکلٹی اور پروگرام فیلوز دونوں کے لحاظ سے دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھسکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے سفر اور سیکھنے کو ہر ایک کے ساتھ بانٹ سکیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، اور میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے سیکھنے اور تجربات کا اشتراک کرنے کا منتظر ہوں۔
دریں اثناء بابر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔
“میں تاحیات سیکھنے والا ہوں اور میں نے پروفیسر البرز اور [طلحہ] رحمانی کے ساتھ اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے میری ترغیب دنیا بھر کی کمیونٹی کو جوڑنا ، تلاش کرنا ، سننا ، سیکھنا ، بڑھنا اور واپس دینا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور کھیلوں کی صنعتوں کے حیرت انگیز ایتھلیٹس اور اعلی کاروباری ایگزیکٹوز سے سیکھنے کے لئے بہت سی چیزیں ہیں۔
اس سے قبل یہ کورس فٹ بالرز کاکا، ایڈون وان ڈیر سار، جیرارڈ پیکے، اولیور کاہن، این ایف ایل کے برینڈن مارشل، این بی اے کے کرس بوش اور ڈوین ویڈ اور میجر لیگ بیس بال کے ایلکس روڈریگز سمیت دیگر کھلاڑی بھی لے چکے ہیں۔