22.9 C
Karachi
Friday, December 1, 2023

مراکش زلزلہ: ایک ہی جماعت کے 32 طالبعلم بھی لقمہ اجل بن گئے

ضرور جانیے

چند روز قبل مراکش میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے اور وہیں ایک ہی جماعت کے 32 طالب علم بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق مراکش میں آنے والے شدید زلزلے نے جہاں مراکش کو ہلا کر رکھ دیا وہیں اس نے پہاڑی علاقے میں اڈسیل نامی گاؤں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداسیل زلزلے کے مرکز کے قریب تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور زلزلے سے ایک ہی جماعت کے 32 طالب علم بھی جاں بحق ہوئے۔

کامیاب مستقبل

بتایا جا رہا ہے کہ ان طالب علموں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو کامیاب مستقبل کے خواب لے کر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے آئے تھے۔

بی بی سی نے تباہ حال اسکول کی ایک ٹیچر مس الفاڈیل سے بات کی جنہوں نے اپنے شاگردوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

الفاڈیل نے بتایا کہ وہ اسکول میں عربی اور فرانسیسی کی ٹیچر تھیں اور ہماری آخری کلاس زلزلے سے صرف پانچ گھنٹے قبل جمعے کی رات تھی۔

انہوں نے پیر کی صبح اسکول اسمبلی میں طلباء کے ساتھ مراکشی قومی ترانہ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، جس کے لئے وہ طلباء کو قومی ترانہ سکھانے کی تیاری کر رہی تھیں ، لیکن زلزلے نے میری پوری کلاس کو تباہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مراکش میں 530 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا جن میں سے کچھ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کی شام مراکش میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 ہزار افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں اور سیکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلمراکش زلزلہ: ایک ہی جماعت کے 32 طالبعلم بھی لقمہ اجل بن...