17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

‘میرا شہزادہ سلیم’، ماہرہ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردی

ضرور جانیے

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے 2 اکتوبر کو اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ نے کے بعد اپنی شادی کی آفیشل تصاویر اور ویڈیو جاری کردی ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو اداکارہ کے منیجر اور بھائی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ماہرہ اور سلیم ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگے تھے۔

اب اداکارہ نے خود شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میرا شہزادہ، سلیم’۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ اسٹیج کی طرف آتی ہیں، دوسری جگہ ماہرہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر مسکراتی نظر آرہی ہیں، یہ وہ وقت تھا جب شادی ہو رہی ہے۔

بسم اللہ شکر الحمدللہ

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘بسم اللہ شکر الحمدللہ’۔

ماہرہ خان نے اپنے اکاؤنٹ پر کچھ اور تصاویر بھی شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، اداکارہ کی تصاویر پر کئی پاکستانی شخصیات نے تبصرے کیے۔

ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کون ہیں اور ان کی ملاقات کیسے ہوئی؟

شوبز ویب سائٹس کے مطابق سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایک آن لائن پیمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سلیم کریم کی کمپنی پاکستان سمیت 15 دیگر ممالک کے تاجروں کو رقم کی منتقلی اور ادائیگی کی آسان سہولیات فراہم کرتی ہے۔ فراہم.

اس کے علاوہ سلیم کریم ایک پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے اجراء کے موقع پر ہوئی تھی۔

دیگر رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے 2019 میں سلیم کریم سے ترکی میں منگنی کی تھی، تقریب خفیہ اور نجی تھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

پسندیدہ مضامین

شوبز'میرا شہزادہ سلیم'، ماہرہ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو جاری...