15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

میلبرن ٹیسٹ، آسٹریلیا 262 پر آل آؤٹ، پاکستان کی ہدف کی جانب پیش قدمی جاری

ضرور جانیے

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف ملا۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور پاکستان کے خلاف 241 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے مچل مارش نے 96 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے 96 گیندوں پر 8 چوکے لگا کر 53 رنز بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 50، پیٹ کمنز 16، نیتھن لین 11 اور مچل اسٹارک 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر 6، مارینز لابوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری

دوسری اننگز میں شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے 4، 4 جبکہ عامر جمال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کا مجموعی اسکور 8 تھا۔ عبداللہ شفیق اسٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔

امام الحق کو کمنز نے 12 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ شان مسعود 60 رنز پر کمنز کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 35 اور سعود شکیل 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلمیلبرن ٹیسٹ، آسٹریلیا 262 پر آل آؤٹ، پاکستان کی ہدف کی جانب...