25.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

کل بھی فلسطین کی آزادی کیلئے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ضرور جانیے

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کل بھی فلسطین کی آزادی کے لیے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں الاقصی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن ملک اور جماعت ہیں۔ امن کا مطلب ہے دوسروں کے حقوق کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی انسان کا بنیادی حق ہے لیکن آج آزادی کے لئے لڑنے والوں کو دہشت گرد کہا جارہا ہے۔ عالمی طاقت کو افغانستان کی سرزمین پر شکست ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے اور ہم فلسطین کی آزادی کے لیے کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکل بھی فلسطین کی آزادی کیلئے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے...