15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات

ضرور جانیے

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہلال امتیاز ملٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پبلک پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کیا ہوا ہے۔

انہوں نے 2010ء  کے سیلاب کے دوران جی آئی ایس محکمہ میں عوامی پالیسی کے ردعمل پر ایک تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔ انہیں فوٹو میٹری کے ذریعے تیزی سے جغرافیائی اعداد و شمار پیدا کرنے پر ان کے مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

واشنگٹن ڈی سی

این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس اسٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس جہاں انہیں ممتاز گریجویٹ نامزد کیا گیا۔

وہ اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں اور ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پودوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے پر ہے۔ منیر افسر نے آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں پر کریڈٹ کے لئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کی ہیں۔

آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربے میں یو این ایم ایس میں ملٹری جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شامل ہے۔ ان کی وسیع خدمات میں 2010 کے سیلاب کے دوران سیلاب کی بحالی کے لئے جی آئی ایس ایپلی کیشنز کی ترقی شامل ہے۔

میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس (سی 41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو مجموعی طور پر آئی ٹی مینجمنٹ کے ذمہ دار تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد وہ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے ساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانلیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات