25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ٹک ٹاک کی طرح یوٹیوب نے بھی اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

ضرور جانیے

گوگل نے یوٹیوب کری ایٹ کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس سے فون کے اندر ہی ویڈیوز میں ترمیم کرنا ممکن ہو سکے گا۔

رواں ہفتے کمپنی نے ایک نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو مزید شارٹس (مختصر ویڈیوز) بنانے میں مدد دینا ہے۔

واضح رہے کہ شارٹس کا فیچر گوگل کی جانب سے ٹک ٹاک کے مقابلے میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اس کے لیے علیحدہ ایپ متعارف کروانا بھی ٹک ٹاک کی ہی ایک کاپی ہے جس نے کیپ کٹ نامی ایپ متعارف کروائی تھی۔

یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی ایپ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز جیسے وائس اوور، آٹومیٹک کیپشن، فلٹرز لائبریری اور بہت کچھ تک رسائی فراہم کرے گی۔

اسی طرح اس ایپ سے رائلٹی فری میوزک تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

نئی ایپ فی الحال چند ممالک میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ اسے 2024 میں آئی فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیٹک ٹاک کی طرح یوٹیوب نے بھی اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف...