25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

لاہور: شیرافضل مروت کی رہائی تک پولیس کی عدالتوں میں داخلے پر پابندی

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرا فضل مروت کی رہائی تک لاہور بار نے پنجاب پولیس کے عدالتوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور صدر بار کا کہنا ہے کہ جب تک شیر افضل مروت کو رہا نہیں کیا جاتا پولیس کا داخلی راستہ بند رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیرفضل مروت کو جی پی اوچوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران پولیس کو وکلاء کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم حکام شیر افضل کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئے۔

لاہور پولیس کے مطابق شیرا فضل مروت کو امن خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تین ایم پی اوز کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 روز نظر بندی  کے رکھنے کا حکم دے دیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانلاہور: شیرافضل مروت کی رہائی تک پولیس کی عدالتوں میں داخلے پر...