15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

لاہور: کپتان بابر اعظم کی بھارت سے وطن واپسی، بھائیوں نے استقبال کیا

ضرور جانیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان(ڈیلی اردو پوائنث ۔ 13 نومبر 2023ء) بابر اعظم بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ کیپٹن بابر اعظم رات گئے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور واپس آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کرکٹ بورڈ کے دیگر عملے کے ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم کے باہر آتے ہی مداحوں نے پاکستان زندہ باد، بابر آئی لو یو اور کنگ بابر کے نعرے لگائے۔

کیپٹن بابر اعظم کے استقبال کے لیے ان کے بھائی بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے جن کے ہمراہ بابر اعظم اپنی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اور عملہ دو حصوں میں بھارتی شہر کولکتہ سے وطن واپس آئے تھے۔ 11 ممبروں کا پہلا گروپ اتوار کی صبح روانہ ہوا جبکہ 22 ممبروں کا دوسرا گروپ دیر سے روانہ ہوا۔

پسندیدہ مضامین

کھیللاہور: کپتان بابر اعظم کی بھارت سے وطن واپسی، بھائیوں نے استقبال...