25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر

ضرور جانیے

پنجاب کے وسطی علاقے اب بھی گہری سموگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور میں 447 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 403 پرٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740 فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہور میں سموگ میں اضافے کی وجہ بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں سموگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں سموگ پھیلنے والی بیماری کے 67 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سموگ سے بچنا چاہتے ہیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، دمہ اور سانس کی دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو کم از کم باہر نکل کر احتیاط ی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانلاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر...