25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوب مغرب سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پی ایم ڈی کی جانب سے اتوار اور پیر کے لیے پیش گوئی کی گئی رپورٹ میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

پیر کو کراچی کے درجہ حرارت میں 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کی پیش گوئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔ بحیرہ عرب سے مون سون کی لہریں بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج اور پیر کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پسندیدہ مضامین

موسمکراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا