15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے 10 میں سے 6 نشستیں لیکر میدان مار لیا

ضرور جانیے

کراچی کے پانچ اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی تین نشستوں سمیت 10 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ روز ضمنی انتخابات کے لیے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چیئرمین کی تین نشستوں سمیت 10 میں سے 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

کراچی کے پانچ اضلاع کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسی 13 سے صدر، ملیر گڈاپ یوسی 7 سے چیئرمین اور ماڑی پور یوسی 3 سے چیئرمین کی تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

جنوبی ضلع صدر یوسی 13 سے پیپلز پارٹی کے مرتضیوہاب 3949 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ کیماڑی ماڑی پور یوسی 3 سے پیپلز پارٹی کے سیف اللہ 5466 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ملیر گڈاپ یوسی 7 سے پی پی کے سلمان عبداللہ مراد اور وائس چیئرمین محمد سلیم میمن نے اپنے حریفوں کو 9932 ووٹوں سے شکست دی۔

یوسی 12 کے ضلع جنوبی کے صدر حامد حسین 3248 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد یوسی 5 کے وارڈ 3 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ جناح ٹاؤن یوسی 6 کے وارڈ 4، یو سی 2 وارڈ 3 سے ملیر غازی داؤد بروہی اور آزاد امیدوار محمد عمر نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کامیابی حاصل کی۔ یوسی 6 کے ضلع جنوبی صدر کی نشست پر امیدوار منصور احمد نے کامیابی حاصل کی۔

ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اس کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ جون کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں اس ضمنی انتخاب میں عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیا ہے، اب کراچی کی دعویدار جماعت اسلامی کو یقین ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی جماعت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکراچی: ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے 10 میں سے 6...