25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

کین ولیمسن ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر

ضرور جانیے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، انہیں اب بھی فیلڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گیری اسٹیڈ کے مطابق فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور وہ دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ اور فیلڈنگ کی۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ٹم ساؤتھی کا حتمی ایکسرے کیا جائے گا اور رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہم حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کین ولیمسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور ان کی جگہ ٹام لیتھم کپتان تھے اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کل حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلکین ولیمسن ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر