15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، خدیجہ شاہ کی مسترد

ضرور جانیے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

سیاسی رہنما روبینہ جمیل اور سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان نے ایک بار پھر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی کیونکہ اس معاملے میں غداری کی دفعات شامل تھیں۔

عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، عاصمہ شجاع، شاہ بانو گورچنی، سید فیصل اختر کی ضمانت منظور کرلی۔ اس کے علاوہ ملزمان قاسم، علی حسن، مبین قادری کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔

اے ٹی سی نے تمام ملزمین کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے میں ضمانت دے دی۔

عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 39 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانجناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور،...