15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

شاہ رخ، اجے اور اکشے کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا

ضرور جانیے

بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکے کے اشتہارات میں کام کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے خلاف گٹکے کے اشتہار میں اداکاری کرنے پر دائر درخواست پر انہیں نوٹس جاری کیے ہیں۔

توہین عدالت کی درخواست پر بھارتی حکومت نے الہ آباد کورٹ کی لکھنؤ بنچ کو بتایا ہے کہ اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے گٹکا کمپنیوں کو فروغ دینے والے ان ہائی پروفائل ایوارڈ یافتہ اداکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اور گٹکے کے اشتہار میں اداکاری کرنے پر ان اداکاروں کو شوکاز نوٹس پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں لہٰذا یہ عدالت درخواست خارج کرے۔حالانکہ الہ آباد کورٹ کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت 9 مئی 2024 کو طے کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کمار نے مشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

پسندیدہ مضامین

شوبزشاہ رخ، اجے اور اکشے کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا...