25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری، 198فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

ضرور جانیے

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فضائیہ غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں پہلے ہی ادویات اور بنیادی ضروریات کی قلت ہے اور موجودہ صورتحال میں صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔

پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد الربیع نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور وہ پاکستانی حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ فلسطین اور قبلہ اول آزاد ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمینی، سمندری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنائے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ نے آج صبح اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصیٰ طوفان کا اعلان کرتے ہوئے 5 ہزار راکٹ داغے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے۔

اس کے جواب میں اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلاسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری، 198فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی