29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر تُل گیا، غزہ میں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت

ضرور جانیے

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے اور اسرائیل فلسطینیوں کو بھوک اور پیاس سے مارنے کے لیے پرعزم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ دنیا انسانیت کھو چکی ہے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو چلانے کے لیے صرف آج کا ایندھن بچا ہے، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ شہداء کی مجموعی تعداد 2670 اور 9600 سے زائد زخمی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلاسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر تُل گیا، غزہ میں پانی،...