25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ: دورانِ عدت نکاح کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع میں توسیع

ضرور جانیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نکاح کیس کی سماعت پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شکایات مسترد کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

سلمان اکرم راجا کے معاون وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جبکہ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے ٹرائل پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی۔

وکیل خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے، اسے ہٹایا جائے، ایسا ریلیف لینے کے بعد کوئی عدالت میں نہیں آتا، لہٰذا عدالت کل دلائل کے لیے کیس طے کرے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ان کی جانب سے تین وکیل ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عدت کی مدت کے دوران شادی کیس کی سماعت پر پابندی کے حکم میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 31 جنوری تک گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل پر حکم امتناع 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ: دورانِ عدت نکاح کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع...