15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا دلہن سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک

ضرور جانیے

عراق کے صوبہ نینوا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے نینوا کے شہر الحمدانیہ میں شادی ہال میں تقریب کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جبکہ دولہا اور دلہن بھی آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ آگ کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں آتش بازی کی وجہ سے آگ لگی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلعراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا دلہن سمیت 100 سے زائد...