15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

واٹس ایپ میں ایک منفرد فیچر متعارف جو ویڈیو کالز کو بدل دے گا

ضرور جانیے

سال 2023 کے دوران واٹس ایپ میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

اب میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے ایک انوکھا فیچر شامل کیا ہے جو ویڈیو کالنگ کے تجربے کو تبدیل کر دے گا۔

کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب میسجنگ ایپ اسے بہتر بنا رہی ہے اور ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا ممکن ہو سکے گا۔

ویبیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت ویڈیو کال کے دوران فون میں موجود کسی بھی آڈیو فائل کو چلانا ممکن ہوگا۔

پسندیدہ گانے

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے پسندیدہ گانے ایک ساتھ سن سکتے ہیں، دفتری کام ایک ساتھ کر سکتے ہیں اور کئی دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران سکرین شیئر کرے گا تو فون سے آڈیو بھی منتقل ہوجائے گی۔

اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ روایتی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس جیسے مائیکروسافٹ ٹیمز، گوگل میٹ، زوم اور فیس ٹائم کا مقابلہ کرسکے گا۔

اسکرین شیئرنگ فیچر گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپس میں بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کا فیچر نومبر 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اسے بتدریج بہتر بنایا گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ویڈیو کالز میں پکچر ان پکچر سپورٹ متعارف کرائی تھی۔

اسی طرح جولائی میں میسجنگ پلیٹ فارم میں مختصر ویڈیو پیغامات کا فیچر بھی شامل کیا گیا تھا۔

آڈیو شیئرنگ فیچر فی الحال بیٹا میں ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین اسے کب استعمال کرسکیں گے۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیواٹس ایپ میں ایک منفرد فیچر متعارف جو ویڈیو کالز کو بدل...