25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا میں اضافہ

ضرور جانیے

سندھ میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

کراچی اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد  آشوب چشم حیدرآباد اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں منتقل ہوگیا ہے، چند ہی دنوں میں کنجنکٹوائٹس کے مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف آپتھمولوجی ویژول سائنسز کے ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ کنجنکٹوائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے جو کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق آشوب چشم کے مریضوں میں بیکٹیریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جبکہ دیگر بیماریوں میں مبتلا کئی مریضوں میں کنجنکٹوائٹس بھی پایا گیا ہے۔

آنکھوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن میں ہاتھ دھونا، سیاہ چشمے پہننا اور تکیے اور تولیہ الگ کرنا شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

صحتحیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا میں...