25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کا اہم بیان

ضرور جانیے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورتحال معمول پر ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اتوار کو پاکستان بھر میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز کئی گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام پاکستان میں انٹرنیٹ سروس اچانک سست پڑ گئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ان پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہی نہیں ملک بھر میں اتوار کی رات سست روی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرتے ہوئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے شہری وی پی این سروس کی مدد سے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔

انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔ نیٹ بلاکس کے مطابق لائیو میٹرکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں قومی سطح پر سوشل میڈیا کی سروس متاثر ہوتی ہے جس میں ایکس (ٹویٹر)، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے سے کچھ دیر قبل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان تحریک انصاف کے حامی انٹرنیٹ سروس بند ہونے پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

ٹویٹ

احتشام الحق نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے ایسا خوف اور  ڈر کبھی نہیں دیکھا، ایک آن لائن میٹنگ کی وجہ سے پورے ملک کا انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔’ اب لوگ دودھ نہیں پیتے، وہ سب کچھ جانتے ہیں کہ یوٹیوب، ٹویٹر اور انٹرنیٹ کیوں بند ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں حمزہ خان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ عارضی بیک اپ کے لئے یہ وی پی این ڈاؤن لوڈ کریں۔

وقار ملک نے ایک شارک کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زیر آب انٹرنیٹ کیبل کاٹ رہی ہے۔ اس پر انہوں نے لکھا کہ ‘اسے زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ “انٹرنیٹ پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کا اہم...