29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

لندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگز، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ

ضرور جانیے

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاسوں میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی سے بچنے اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے ہیں اور وہ دبئی کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لندن اجلاسوں میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے نواز شریف کو وطن واپسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشورہ دیا جبکہ مریم نواز نے لیگی قیادت کے کچھ اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر توجہ دے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موجودہ صورتحال کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا گیا اور مستقبل میں افہام و تفہیم بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانلندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگز، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی...