15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ضرور جانیے

غیر شرعی نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

استغاثہ کے وکیل رضوان عباسی نے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا بار بار حاضری سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، گزشتہ سماعت میں بھی طبی بنیادوں پر استثنیٰ مانگا گیا تھا، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ آج بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے سماعت دو بار ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور میں ہیں اور ان کی طبیعت خراب ہے۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا کی تحریری ضمانت پر کل تک استثنیٰ دے دیا۔

وکلا کی تحریری ضمانت کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کو کل تمام حقائق پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے عید میں شادی کا کیس خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شادی کا کیس اددا میں نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کو بھی کیس سننے کا اختیار نہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانغیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج...