15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

اُس انسان سے شادی کروں گی جو دل کا صاف اور سچا ہو، حریم فاروق

ضرور جانیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے جاننے کے خواہش مند مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب شادی کرنا چاہتی ہیں۔

حریم فاروق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شرکت کرتے ہوئے شوبز اورنجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

میزبان کی جانب سے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے اس حوالے سے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کر لوں گی۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ میں یہ کب کروں گی، لیکن میں اب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ‘میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل سے بہت پاک، بہت مہربان اور سچا ہو’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کے ساتھ مہربانی کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقع کے اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ مہربان ہے تو وہ واقعی ایک اچھا انسان ہے۔

حریم فاروق کا شمار

حریم فاروق کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ڈراموں کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان دنوں حریم فاروق کا مشہور ڈرامہ سیریل 22 قدم نشر ہو رہا ہے۔ ایک کرکٹر کے طور پر ان کی کارکردگی کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

شوبزاُس انسان سے شادی کروں گی جو دل کا صاف اور سچا...