25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

کسی سے نہیں ڈرتا، قومی پرچم لہراؤں گا’، بھارتی اہلکاروں کے پاکستانی جھنڈا لینے پر چاچا کرکٹ کا ردعمل

ضرور جانیے

پاکستانی مداح چاچا بشیر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے امریکا سے بھارت آئے تھے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت پہنچی، قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرپورٹ پر 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیاں موجود تھیں۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر پاکستانی مداح چاچا بشیر نے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھام رکھا تھا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

ذرائع کے مطابق انکل بشیر کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کے استقبال کے لیے پاکستانی پرچم لے کر گئے تھے، سیکیورٹی اہلکار پرچم لے گئے۔

چچا بشیر نے کہا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں۔

پاکستانی مداح چاچا بشیر کا رد عمل:

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پہنچنے پر بھارتیوں نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

چچا بشیر نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے پرچم بلند کروں گا، کسی کا خوف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

انٹرویو کے دوران چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ گزشتہ 45 سال سے امریکا کے شہر شکاگو میں رہ رہے ہیں۔

انکل کرکٹ نے اپنے نعروں کے بارے میں کہا کہ جب میں جیتے گا بھائی جیتے گا کہہ رہا تھا تو سامنے سے سب کہہ رہے تھے بھارت، میں نے کہا بھائی پاکستان بھی کہو، پاکستان کا نعرہ لگائیں، وہ بہت پیار کرنے والے لوگ تھے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلکسی سے نہیں ڈرتا، قومی پرچم لہراؤں گا'، بھارتی اہلکاروں کے پاکستانی...