15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

درخواستوں کی تعداد میں بڑی کمی ، دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے پر غور

ضرور جانیے

سرکاری اسکیم کے تحت حج 2024 کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 2023 کے مقابلے میں بہت کم ہے جس سے وزارت مذہبی امور کے حکام پریشان ہیں۔

ذ رائع  کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی تعداد بڑھانے کے لیے وزارت کی جانب سے عائد حج پابندی میں تبدیلی اور پانچ سال کے اندر دو مرتبہ حج کی ادائیگی پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ حج پر دوبارہ پابندی ہٹانے کے لئے کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر سے شروع ہوا۔ اب تک صرف 16 ہزار 300 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1 ہزار 36 اسپانسر شپ اسکیم کے تحت آئی ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ درخواستوں کی کم تعداد کی وجہ سے رواں سال بھی حج کوٹہ واپس کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی کم تعداد کی بنیادی وجہ مہنگائی کی وجہ سے مالی استعداد میں کمی ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ پچھلے حج کی درخواستوں کے ساتھ صرف ایک ٹوکن رقم لی گئی تھی۔ بعد ازاں زائرین سے پوری رقم لے لی گئی۔ اس سال پوری رقم مانگی گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاندرخواستوں کی تعداد میں بڑی کمی ، دو بارہ حج کی پابندی...