29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ

ضرور جانیے

ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہوگی جس سے کالے دھن پر قابو پانے، معیشت اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں کالے دھن پر قابو پانے، معیشت اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان نے ڈیجیٹل کرنسی کی ترقی پر کام شروع کر دیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت پاکستانی روپے کے برابر ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے۔

اسٹیٹ بینک

رپورٹ کے مطابق نئی ڈیجیٹل کرنسی کاغذی نوٹوں کی طرح قانونی ٹینڈر یعنی حکومتی گارنٹی کی بنیاد پر جاری کی جائے گی جسے اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی جسے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کہا جاتا ہے۔ ایک ادارہ اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے لیے کام کر رہا ہے،

پہلے مرحلے میں کاغذی نوٹوں کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور آگے چل کر 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ جس سے کاغذی نوٹوں کے استعمال کو صرف 10 فیصد تک محدود کردیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ رقم کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال کی گئی، اس طرح مانیٹری پالیسی کو بہتر اور موثر انداز میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔

ہر باریکی پر غور کیا جارہا ہے تاکہ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارحکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا...