گوگل نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ دسمبر میں تمام غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جاسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ اب کمپنی اس حوالے سے صارفین کو خبردار کرتی رہتی ہے۔
اس پالیسی کا اطلاق جی میل ، دستاویزات ، ڈرائیو ، میٹ ، کیلنڈر ، یوٹیوب اور فوٹو کے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اگر صارفین نے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس میں لاگ ان نہیں کیا تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ 30 نومبر تک ریکوری ای میل اکاؤنٹس کو متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی جن میں صارف کا غیر فعال جی میل اکاؤنٹ بھی شامل ہے اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
اگر صارف کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا تو اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا اور دوبارہ قابل رسائی نہیں ہوگا۔
اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف 2 سال تک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتا ہے تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔