15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ضرور جانیے

اسلام آباد: بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ 15 روز تک ملک بھر میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس پر کام کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 13 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 روز میں عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمت 81 ڈالر سے 86 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے۔

اسی طرح برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 179 روپے 69 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 170 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج حکومت کو ارسال کی جائے گی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت سے وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارعوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان