17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

غزہ کا دوسرا بڑا اسپتال القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا

ضرور جانیے

غزہ (ڈیلی اردو پوائنث۔ 12 نومبر 2023ء) کا دوسرا بڑا ہسپتال القدس بھی ایندھن کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا۔

فلسطین ہلال احمر کے مطابق الشفاء کے بعد غزہ کا دوسرا سب سے بڑا ہسپتال القدس ایندھن کی کمی کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی عملہ بدترین حالات میں زخمیوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ادویات، پانی اور خوراک سے محروم ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے خان یونس اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ بمباری سے قریبی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

الشفا ہسپتال کے سرجن کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے کئی اسپتالوں کو اسرائیلی فوج نے گھیر لیا ہے، طبی عملہ اور مریض عملی طور پر جنگ زدہ علاقے کے وسط میں آ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں، ہسپتالوں کے اندر صورتحال افسوسناک ہے۔

یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فریکر کے مطابق قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے غزہ کے الشفا ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تصور کریں کہ اگر آپ ان بچوں میں سے کسی ایک کے والدین تھے، اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں، تو یہ ایک حقیقی المیہ ہے.

انہوں نے اپیل کی کہ دنیا بچوں کو وحشیانہ بمباری سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 37 روز سے جاری وحشیانہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ کا دوسرا بڑا اسپتال القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ...