25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

سابق پی ٹی آئی رہنما نورعالم خان نے جے یو آئی ف میں شمولیت کااعلان کردیا

ضرور جانیے

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق منحرف رکن قومی اسمبلینورعالم خان نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پشاور میں ہونے والی شمولیت کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق منحرف ایم این اے نورعالم خان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی میں شمولیت سے قبل مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا سب کو یقین ہے، یہ لوگ جرگہ اور دھرنے لے کر میرے گھر آئے تھے۔ تو جے یو آئی نے بھی ایسا ہی کیا، لیکن ان لوگوں نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا۔ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

نورعالم خان نے کہا کہ آنے والا دور انشاء اللہ جے یو آئی کا ہوگا، جے یو آئی کے فلیٹ فارم سے بھی اسی طرح آواز اٹھاؤں گا۔ انصاف کی درخواست ہے کہ تمام قیدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں۔

نور عالم کی شمولیت کی تقریب میں سینیٹر عطاالرحمان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی تو اگلی حکومت جے یو آئی کی ہوگی۔ اب خیبر پختونخوا بدل چکا ہے۔ میں نور عالم اور ان کے اہل خانہ کو اپنے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسابق پی ٹی آئی رہنما نورعالم خان نے جے یو آئی ف...