25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ لسبیلہ، گوادر اور جیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

نوکنڈی، چاغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی اور مکران میں بارش کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان اور گر میں سموگ اور دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں سردی اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ہے.

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش...