25.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی پہلی سماعت،12وکلا کو انٹری کی اجازت

ضرور جانیے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت قائم کی گئی عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت آج ہو رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس کی سماعت اسپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے۔

وزارت قانون نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے این او سی جاری کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوں گے۔

سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی موجود ہوں گے۔ آج چالان کی کاپیاں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو فراہم کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوٹھہ سمیت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی سمیت 12 وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر اور علی اعجاز بٹر۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اٹک جیل میں سائفر کیس کی تین سماعتیں ہو چکی ہیں، ایف آئی اے نے سائفر کیس کا سرکاری خفیہ ایکٹ چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاناڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی پہلی سماعت،12وکلا کو انٹری کی اجازت