29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

تیز ترین ففٹی، سنچری اور 314 کا ٹوٹل، نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

ضرور جانیے

ایشین گیمز میں کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی اور ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

نیپال نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور منگولیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نیپالی ٹیم کے کوشل ملا نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 137 رنز بنائے جبکہ دیپندر سنگھ نے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے، کپتان روہت پوڈل نے بھی 27 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔

اس سے قبل افغانستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا۔

افغانستان نے فروری 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف ایک میچ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے تھے۔

تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ

نیپال کے دیپیندر سنگھ نے بھارت کے یوراج سنگھ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، یوراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، لیکن دیپیندر سنگھ نے صرف 9 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

تیز ترین سنچری

کوشل ملا نے تیز ترین سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوشل ملا نے 34 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سنچریاں اسکور کیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑے فرق سے جیتنے کا ریکارڈ

نیپال نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی قائم کیا ، نیپال کی کرکٹ ٹیم نے منگولیا کو 273 رنز سے شکست دے دی۔

نیپال نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 314 رنز بنائے، جواب میں منگولیا کی ٹیم 14 ویں اوور میں 41 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے پہلے سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ چیک ریپبلک کے پاس تھا جس نے 30 اگست 2019 کو ترکی کو 257 رنز سے شکست دی تھی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلتیز ترین ففٹی، سنچری اور 314 کا ٹوٹل، نیپال نے ٹی ٹوئنٹی...