17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

ای سی سی نے حج کیلئے مزید 16کروڑ 30لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

ضرور جانیے

ای سی سی نے حج کیلئے مزید 16کروڑ 30لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی.اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج 2023 کے لیے اضافی. 16کروڑ 30لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں اضافی رقم کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے. حج کوٹہ اور اس کی فنانسنگ سے متعلق پیش کی گئی سمری پر بھی غور کیا۔ وزارت نے پالیسی 2023، ریگولر حج سکیم کے تحت. موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد. ریگولر اور اسپانسر شپ سکیموں کے تحت. غیر استعمال شدہ کوٹہ. اور مالی ضروریات کی تفصیلات فراہم کیں۔

ای سی سی نے اسکیم کے طریقہ کار کی منظوری دی. اور فیصلہ کیا کہ ریگولر اسکیم کے تحت موصول ہونے والی تمام. 72 ہزار 869 درخواستوں کو بغیر بیلٹ کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔

وزارت حج کے مطابق حج پالیسی میں پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 کوٹہ سرکاری اور نجی سکیم میں مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ ہر اسکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ کے ذریعے پر کیا جائے گا جس کے لیے واجبات بیرون ملک سے ڈالرز میں بھیجے جائیں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم سے کل 284 ملین ڈالر میں سے 194 ملین ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی۔ ای سی سی اور کابینہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ فنانس ڈویژن حج کے لیے بقیہ 90 ملین ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرے گا۔

پسندیدہ مضامین

اسلامای سی سی نے حج کیلئے مزید 16کروڑ 30لاکھ ڈالر کی منظوری...