15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

سندھ کے مختلف اضلاع میں 5 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

ضرور جانیے

کراچی: سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حیدرآباد، دادو، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، جیکب آباد، کشمور اور شہید بینظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کراچی کے وسطی، مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک پابندی عائد کی گئی تھی۔ 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

میونسپل کمشنر

اس موقع پر میونسپل کمشنر ایچ ایم سی انیس احمد دستی، ایم ڈی واسا انجم سعید، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، حیسکو ایس ای سرکل ون اور ٹو اور مذہبی تنظیموں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے تمام اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کمیونیکیشن کی کمی کو ختم کریں اور ربیع الاول کے دوران تقریبات کے انعقاد میں علماء اور منتظمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ بنانا

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جلد موثر اقدامات کریں۔

انہوں نے تلسی داس پمپنگ اسٹیشن سٹی، پمپنگ اسٹیشن لطیف آباد یونٹ نمبر 2 اور قاسم پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسندھ کے مختلف اضلاع میں 5 دن کے لیے ڈبل سواری پر...