25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

“شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی”، ریشم

ضرور جانیے

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ شادی کرکے اپنے ذہنی سکون کو خراب نہیں کرنا چاہتیں۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین ستاروں ریشم، احمد علی اکبر اور آمنہ الیاس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو “گپ شپ” میں بطور مہمان شرکت کی۔

گفتگو کے دوران شو کے میزبان واسع چوہدری نے تینوں ستاروں سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار احمد علی اکبر نے کہا کہ ‘میرے خیال میں مجھے اب شادی کر لینی چاہیے’۔

ساتھ ہی ریشم کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے میری ذہنی صحت اور سکون شادی سے زیادہ اہم ہے، میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی’۔

ریشم کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنے آس پاس کے دوستوں میں دیکھا ہے کہ جتنی جلدی شادیاں ہو رہی ہیں اتنی ہی تیزی سے شادیاں ٹوٹ رہی ہیں، آج کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں’۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب میں کسی کی شادی ٹوٹتے ہوئے دیکھتی ہوں تو مجھے بہت گھبراہٹ ہوتی ہے۔’

ریشم کے بارے میں بات ختم کرنے کے بعد واسی چوہدری نے آمنہ الیاس اور احمد علی اکبر سے پوچھا کہ کیا آپ شادی کرکے پاگل ہونا چاہتی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں پاگل ہونا چاہتی ہوں’ جبکہ احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ ‘میں پہلے ہی پاگل ہوں’۔

پسندیدہ مضامین

شوبز"شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی"، ریشم