15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

کیا آپ کشمش کو روزانہ بھگونے کے اثرات جانتے ہیں؟

ضرور جانیے

انگور کو خشک کرکے کشمش بنائی جاتی ہے اور اس عمل کے دوران پھل میں پائے جانے والے غذائی اجزاء اور مٹھاس کشمش میں جذب ہوجاتی ہے۔

اس وجہ سے کشمش کو غذائیت اور کیلوری سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے۔

یہ پھل ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے اور چونکہ اس میں مٹھاس اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسے اعتدال میں رکھ کر استعمال کیا جائے۔

کشمش میں پروٹین، فائبر، قدرتی شکر، کاربوہائیڈریٹس، آئرن، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن بی 6 اور مینگنیز سمیت بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ کشمش کو بھگو کر کھانا پسند کرتے ہیں لیکن کیا اس سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

کشمش میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو میٹھے کھانوں کی خواہش کو کم کرتی ہے۔

کشمش کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول مستحکم ہوتا ہے اور اضافی کیلوریز کو جسم میں داخل ہونے سے روکتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

کشمش میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں پانی میں بھگو کر کھانے اور پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ قبض سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے

کشمش میں وٹامن بی اور سی ہوتا ہے، یہ وٹامن مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام عام موسمی بیماریوں سے متاثر ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بینائی کے لیے بھی فائدہ مند

کشمش میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آنکھوں کے عضلات کی عمر سے متعلق انحطاط سے بچاتے ہیں۔

یہ عمر سے متعلق بینائی کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتا ہے

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی ایک قسم فائٹو نیوٹرینٹس ہڈیوں کی کمزوری کے خلاف ممکنہ تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کشمش میں کیلشیم بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم غذائیت ہے۔

خون کی کمی کو دور کریں

کشمش آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔

آئرن وہ معدنیات ہے جو خون کے سرخ خلیات کی نشوونما میں کردار ادا کرتا ہے اور آئرن کی کمی سے خون کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح کشمش میں موجود تانبا بھی خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کو تیز کرتا ہے۔

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے

تحقیقی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ کشمش کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

کشمش پوٹاشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہے اور جسم میں اس غذائیت کی کمی سے ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کشمش میں موجود فائبر خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے دل کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

پسندیدہ مضامین

صحتکیا آپ کشمش کو روزانہ بھگونے کے اثرات جانتے ہیں؟