15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی

ضرور جانیے

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کا موقف تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے فیصلہ سنایا کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔

بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کی بنیاد پر ڈیوس کپ نیوٹرل مقام پر کھیلنا چاہتا تھا اور گزشتہ ماہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، دیگر ٹیمیں پاکستان آ کر کھیل رہی ہیں۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ میچز نہ ہوسکیں۔

گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کے موقف کو دو مرتبہ تسلیم کیا گیا اور آزاد ٹریبونل نے فروری میں بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل...