15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل پر غور

ضرور جانیے

اسلام آباد: حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدت ہفتہ وار کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدت 15 دن سے کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خطوط لکھے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی پر ہفتہ وار بنیادوں پر غور کیا جارہا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ارسال کریں۔ اس کے بعد اوگرا اپنی تجاویز اور سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا تاکہ ان سفارشات کا جائزہ لے کر منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کی جاتی تھی جس کی وجہ سے تیل کی صنعت کو انوینٹری کی شکل میں نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

آئل انڈسٹری کو خسارے سے بچانے کے لیے پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدت کم کرکے 15 دن کردی گئی ہے جسے مزید کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس سے انڈسٹری کو مزید نقصانات سے بچایا جا رہا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل پر...