25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ضرور جانیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی برطرفی کیس کی درخواست بھی مسترد کردی۔

واضح رہے کہ اسپیشل آفیشل سیکریٹس ایکٹ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست...