23.9 C
Karachi
Monday, March 4, 2024

چین :سیلاب کے دوران درجنوں مگرمچھ فرار ، شہریوں کوخبردار کردیاگیا

ضرور جانیے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے جنوبی شہر ماؤمنگ میں سمندری طوفان ہائیکوئی سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے دوران 70 سے زائد مگرمچھ ایک فارم سے فرار ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ماؤمنگ کے ارد گرد سیلاب کے باعث مگرمچھوں کے فارم میں موجود ایک جھیل سے 70 سے زائد مگرمچھ فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ .

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے مگرمچھوں میں 69 بڑے اور 6 چھوٹے مگرمچھ ‘سیامی’ نسل کے ہیں، جو تازہ پانی میں پروان چڑھتے ہیں، 10 فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ان کا وزن اوسطا 75 کلو گرام ہے۔ .

اس واقعے کے بعد سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ مگرمچھ گہرے پانی میں ہیں اور کئی سرکاری محکمے انہیں پکڑنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ماؤمنگ میں حکام نے مگرمچھوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں آٹھ مگرمچھ پکڑے گئے ہیں اور کچھ کو مبینہ طور پر گولی مار دی گئی یا کرنٹ لگا دیا گیا۔

واضح رہے کہ چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے لیے بھی کاشت کیا جاتا ہے جو بعض اوقات روایتی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ہائیکوئی گزشتہ ایک ہفتے سے جنوبی ایشیا میں تباہی مچا رہا ہے جس سے اب تک 7 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلچین :سیلاب کے دوران درجنوں مگرمچھ فرار ، شہریوں کوخبردار کردیاگیا