17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، مری اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دیر، چترال، کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، سہیوال، سرگودھا، جو ہرآباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواں میں دھند پڑنے کا انتباہ دیا ہے۔ .

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمخیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، مری اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان