17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

کراچی میں 29 اور 30 مارچ کو بارش کا امکان

ضرور جانیے

کراچی میں 29 اور 30 مارچ کو بارش کا امکان. اسلام آباد-محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 سے 30 مارچ کے دوران کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں بھی 29 سے 30 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مارچ تک نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران، کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دریں اثنا 31 مارچ کو کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب میں ہلکی سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یکم اپریل کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں ایک اور مغربی لہر داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے.

جو 4 اپریل تک کے پی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمکراچی میں 29 اور 30 مارچ کو بارش کا امکان