15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

جنگ بندی کا دوسرا روز، رات گئے 13 اسرائیلیوں کے بدلے 39 فلسطینی رہا

ضرور جانیے

غزہ: حماس نے 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 13 اسرائیلیوں اور 4 تھائی لینڈ کے شہریوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز قطر اور مصر نے حماس اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کی اور رکاوٹیں دور کیں۔

جس کے بعد حماس نے رات گئے دوسرے مرحلے میں مزید 17 یرغمالیوں کو رہا کیا، اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا جن میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے بیتونیا پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سالہ اسراء جابس بھی شامل ہیں جنہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی رفح کراسنگ کے ذریعے مصر سے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

قیدیوں کی رہائی

قطر کا کہنا ہے کہ قطری اور مصری دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں جس کی حماس نے بھی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں یہ کہتے ہوئے تاخیر کی تھی کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا اور قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا گیا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج امداد اور بے گھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپس جانے سے روک رہی ہے، ڈرون پروازیں بھی جاری ہیں، اسرائیلی فورسز مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے دوران 50 اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے گا اور بدلے میں 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں میں 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بچوں اور خواتین سمیت ہے۔ یہ تعداد 36 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلجنگ بندی کا دوسرا روز، رات گئے 13 اسرائیلیوں کے بدلے 39...