17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

سرچ انجن گوگل کو بڑا جھٹکا

ضرور جانیے

ماسکو: (ڈیلی اردو پوائنث ۔ 15 نومبر 2023ء)روسی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ اور معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر صارفین کا ذاتی ڈیٹا لوکلائزیشن نہ کرنے پر ڈیڑھ کروڑ روبل جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ 16 لاکھ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کے خلاف دائر کیس کی سماعت روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوئی۔

واضح رہے کہ گوگل کی شریک روسی کمپنی بھی مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ سال دیوالیہ ہوگئی تھی جبکہ گوگل کو بھی ایسی وجوہات کی بنا پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن ‘گوگل’ نے ویب سائٹس پر اشتہارات کمانے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گوگل کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل ایڈسینس پر کمائی کا طریقہ ممکنہ طور پر نئے سال 2024 کے موقع پر تبدیل کیا جائے گا۔

ویب سائٹس پر اشتہارات

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال ویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے والے افراد اور کمپنیوں کو ‘کلک’ پر ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کو ویب سائٹس پر اشتہارات  آویزاں کرنے یا دکھانے پر ادائیگی کی جائے گی جسے ’امپریشن پیمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اب تک گوگل ایڈسینس میں ‘پے پر کلک’ کا طریقہ کار موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ گوگل ویب سائٹ مالکان کو ان کے پیج پر کلک ہونے کی تعداد کی ادائیگی کرتا ہے لیکن نئے طریقہ کار کے تحت ویب سائٹ کے کسی بھی حصے پر کلک کیا جاتا ہے۔ یا پیج پر اشتہار نظر آنے پر بھی پیسے ادا کیے جائیں گے۔

نئے طریقہ کار کے تحت ویب سائٹ مالکان کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی، گوگل اپنے آٹومیٹک سسٹم کے تحت ویب سائٹس پر اشتہارات دکھائے گا۔ ویب سائٹ مالکان کی آمدنی کے حصے میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیسرچ انجن گوگل کو بڑا جھٹکا